شاہین لائرز گروپ کا الیکشن آل پاکستان لائرز ایسوسی ایشن 2021 کے حوالے سے اجلاس بلایا گیا۔ جس کی قیادت عمران ہندل صاحب سابق صدر ،عدیل ولی، لالہ مظہر بٹ و دیگر ضلعی سینئر قیادت کر رہی تھی۔

سیالکوٹ (بیورو چیف)شاہین گروپ کا الیکشن 2021 آل پاکستان لائرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے اجلاس بلایا گیا۔ جس کی قیادت عمران ہندل صاحب سابق صدر ،عدیل ولی، لالہ مظہر بٹ و دیگر سینئر قیادت کر رہی تھی۔جس میں قیادت نے شاہ ذیب طاہر بھی (شاداب لاء کالج) شاہین گروپ کی طرف سے نائب صدر کا امیدوار نامزد کیا۔جناب عمران رسول ہندل صاحب(سینئر رہنما شاہین گروپ) ، لالہ مظہر بٹ صاحب، محمد فاروق صاحب ،ملک حمزہ، سید زین اور احتشام بھائی بھی اس موقع پر موجود تھے

“کسی بھی لاء کالج میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب کی عزت کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے.” عمران ہندل (سابق صدر)

چوہدری مدثر وڑائچ ، چوہدری عمیر امان وڑائچ، میاں زین اعظم، ملک بلال اعوان کا گروپ فوٹو۔
شاہین گروپ کا اجلاس زیر صدارت عمران رسول ہندل صاحب (سینئر رہنما شاہین گروپ) اور لالہ مظہر بٹ صاحب MH INTERNATIONAL مجاہد روڈ پر منعقد ہوا۔ جس میں آل پاکستان لاء ایسوسی ایشن کے انتخابات سیشن 2021-2022 کے لیے صوفی شاہزیب طاہر صاحب (شاداب لاء کالج) کو اپنے پینل سے امیدوار برائے نائب صدر منتخب کیا۔ اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ضلعی قیادت اور امیدواران شاہین گروپ
جناب عمران رسول ہندل صاحب(سینئر رہنما شاہین گروپ)، لالہ مظہر بٹ صاحب، امیدوار برائے صدر حسن مرتضیٰ گھمن اور امیدوار برائے نائب صدر میاں زین اعظم ،محمد فاروق صاحب ،سید حسن گیلانی ،ملک حمزہ، سید زین اور احتشام بھائی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شاہین گروپ کے رہنما ملک بلال اعوان صاحب اور چوہدری مدثر وڑائچ صاحب، چوہدری عمیر امان وڑائچ نے بھی گروپ لیڈر شپ کا شکریہ بھی ادا کیا اور امیدوار کو مبارکباد پیش کی۔
رپورٹ:عمر توحید سلہری (نمائندہ سیالکوٹ نیوز بیورو)
Date: 09-07-2021





