سیالکوٹ (نیوز بیورو چیف) پنجاب پولیس کے نڈر ، قابل اور فرض شناس سب انسپکٹر محمد اشرف بریار کو انسپکٹر کے عہدے پر پروموٹ کر دیا گیا۔

اس سے پہلے محمد اشرف بریار بطور پی ایس او ٹو ایس پی انویسٹیگیشن سیالکوٹ، پی ایس ٹو ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ ایس ایچ او تھانہ کینٹ کھاریاں ، صدر گجرات اور ایس ایچ او تھانہ کوٹلی سید امیر علی سیالکوٹ اپنے فرائض منصبی انجام دے چکے ہیں ۔

گزشتہ روز پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کو انسپکٹر پروموٹ کیا گیا جن میں سیالکوٹ پولیس کے سب انسپکٹر محمد اشرف بریار بھی شامل ہیں۔ محمد اشرف بریار کا تعلق پنجاب پولیس کے نڈر ، بہادر اور فرض شناس آفسران میں شمار ہوتا ہے یاد رہے کے محمد اشرف بریار انسپکٹر پنجاب کے مختلف اضلاع میں اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں اور بطور ایس ایچ او بھی عوام الناس کی خدمت کرتے رہیں ۔

BUEARU CHIEF SNB
Date : 13 Dec , 2022.