
چوہدری جہانگیر رشید بھٹی صاحب، چوہدری مدثر وڑائچ صاحب،چوہدری عمیر امان وڑائچ صاحب اور ملک بلال اعوان صاحب نے الیکشن آزاد جموں کشمیر 2021 حلقہ ایل اے 36 میں پولنگ کا سارا دن عثمان ڈار اور امیدوار برائے قانون ساز اسمبلیAJK حافظ حامد رضا صاحب کے ساتھ گزارا۔
سیالکوٹ (نمائندہ سیالکوٹ نیوز بیورو) 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن آزاد جموں کشمیر میں چوہدری جہانگیر رشید بھٹی صاحب، چوہدری مدثر وڑائچ صاحب، چوہدری عمیر امان وڑائچ صاحب اور ملک بلال اعوان صاحب نے سارا دن حافظ حامد رضا صاحب کے ساتھ پولنگ ٹو پولنگ گزارا۔
پاکستان تحریک انصاف کے جیتنے والے امیدوار برائے ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں کشمیر حافظ حامد رضا کی جیت کا جشن عثمان ڈار کی رہائش گاہ جناح ہاؤس سیالکوٹ میں منایا گیا۔ جہاں حافظ حامد رضا صاحب نے اپنے ووٹرز، سپوٹرز کا شکریہ ادا کیا اور صبح سے رات گئے تک ساتھ رہنے والے درینہ ساتھیوں چوہدری رشید بھٹی صاحب اور ان کے فرزند چوہدری جہانگیر رشید بھٹی صاحب ، چوہدری مدثر وڑائچ صاحب، چوہدری عمیر امان وڑائچ صاحب، اور ملک بلال اعوان صاحب کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Report: Sialkot News Buearu.









