
وڑائچ برادران جناب چوہدری مدثر وڑائچ صاحب، چوہدری عمیر امان وڑائچ صاحب نے شاہین لائرز گروپ کی عید ملن عشائیہ کا اہتمام کیا۔
سیالکوٹ (شاہین لائرز گروپ) شاہین لائرز گروپ کے امیدواران اور ضلعی قیادت کے اعزاز میں چوہدری مدثر وڑائچ،چوہدری عمیر امان وڑائچ نے عشائیہ کا اہتمام کیفے شانزیلیزے کینٹ میں کیا۔ اس موقع پر شاہین لائرز گروپ کے مرکزی رہنما چوہدری عمران ہندل صاحب، ملک بلال اعوان صاحب، امیدوار برائے صدر حسن مرتضیٰ گھمن صاحب، امیدوار برائے نائب صدر میاں زین اعظم صاحب، امیدوار برائے نائب صدر صوفی شاہزیب طاہر صاحب ، ملک عدیل ولی صاحب، چوہدری فاروق ہرڑ صاحب اور عمر سلہری صاحب بھی موجود تھے۔
اس موقع پر شاہین لائرز گروپ کی چوہدری جہانگیر رشید بھٹی صاحب سے بھی اچانک ملاقات ہو گئی۔
انہوں نے شاہین گروپ کی محنت کو سراہا اور نیک تمناؤں سے نوازہ۔
چوہدری مدثر وڑائچ صاحب اور چوہدری عمیر امان وڑائچ نے شاہین لائرز گروپ کی قیادت اور امیدواران کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں نے میزبانی پر وڑائچ خاندان سے محبت کا اظہار کیا۔

Report: Sialkot News Buearu (Umer Tuheed Sulehri)
Date- 23-07-2021


