Cantt Board Election 2021.

پی ٹی آئی جلسہ ڈیرہ شیخ عتیق صاحب سیالکوٹ کینٹ۔

کینٹ بورڈ سیالکوٹ انتخابات 2021 میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے وارڑ نمبر 1 شیخ محسن عتیق صاحب اور وارڑ نمبر 2 سعید احمد گوندل صاحب نے ایک بڑے اور کامیاب جلسے کا اہتمام ڈیرہ شیخ عتیق صاحب صدر بازار سیالکوٹ کینٹ پر کیا جس میں کینٹ سے لوگوں کے جم غفیر نے شرکت کی۔

سیالکوٹ (نیوز بیورو) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ڈار صاحب ، ملک زاہد صاحب، محمد بن امیر لودھی صاحب، چوہدری مدثر وڑائچ ایڈووکیٹ صاحب، ملک بلال اعوان ایڈووکیٹ صاحب ، چوہدری عمیر امان وڑائچ ایڈووکیٹ صاحب، لالہ اختر خان آفریدی صاحب، حیدر علی پہلوان ،ملک اختشام صاحب، ملک سعد زاہد صاحب، شاہزیب خان صاحب، چوہدری شیراز جٹ صاحب، ملک فلک اعوان صاحب، ملک ابراہیم صاحب، ابراہیم سفیر بھٹی صاحب، میاں فاہد صاحب اور ان کے ساتھ اہلیان کینٹ کے جم غفیر نے جلسہ ڈیرہ شیخ عتیق صاحب پر شرکت کی اور آئندہ انتخابات میں شیخ محسن عتیق صاحب اور سعید گوندل صاحب کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور ان سے اظہار محبت کیا۔


شیخ عتیق صاحب، شیخ محسن عتیق صاحب اور محمد بن امیر لودھی نے ہر انے والے قافلے کا پر جوش استقبال کیا اور عمر ڈار صاحب، ملک زاہد صاحب نے جلسہ کے شرکاء کے لہو کو اپنی جزباتی تقاریر سے خوب گرمایا۔
شیخ محسن عتیق صاحب نے اہلیان کینٹ کی حمایت اور جم غفیر کی صورت کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور 12 ستمبر کو انشاللہ بلے کے جیت کا اعلان کیا۔


ملک بلال اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ کینٹ بورڈ انتخابات میں 12ستمبر کو بلے کے نشان پر مہر لگا کر اپنے ووٹ کے اصل حقدار اور بے لوث خدمت کے پیکر اور ایماندار قیادت فخر سیالکوٹ شیخ محسن عتیق صاحب کو کامیاب کروائیں۔