APLA Election 2021-2022

ملک بلال اعوان صاحب ، ملک عمر اعوان صاحب اور عمیر وڑائچ صاحب نے اپنا پینل اناؤنس کر دیا۔

سیالکوٹ (بیورو چیف) آل پاکستان لائر ایسوسی ایشن کے زیر انتظام انتحابات منعقد ہونے جا رہیں اور اس الیکشن کے آئندہ لائحہ عمل کے لیے شاہین گروپ کا اجلاس اعوان ہاؤس کینٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں سیالکوٹ سے ملک عمر اعوان ،ملک بلال اعوان ، چوہدری عمیر امان وڑائچ، عمران ہندل(سابق صرر ), سید حسن دضا گیلانی، صدر علی ملک ، چوہدری عمر دلاور ، معاز گوندل ، زکا اللہ بھٹی نے شاہین گروپ کی طرف سے الیکشن آل پاکستان لائر ایسوسی ایشن سیشن 2021-2022 کی لیے حسن مرتضیٰ گھمن کو امید وار برائے صدر اور میاں زین اعظم کو بطور وائس پریزیڈنٹ اور نبیل گجر کو سیالکوٹ آل پاکستان لائر ایسوسی الیکشن کے لئے اپنا امیدوار اناؤنس کیا دیا ہے۔

اور ملک بلال اعوان ، ملک عمر اعوان اور عمیر وڑائچ صاحب کا کہناہے کہ وہ انشاللہ شاہین گروپ کے امیدوار حسن مرتضیٰ گھمن (امیدوار برائے صدر) اور میاں زین اعظم کو نائب صدر کا الیکشن زیر نگرانی واصف رحمان بھٹی صاحب بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔

اور اس موقع پر عمران ہندل (سابق صدر) ، سید حسن گیلانی ، عمر دلاور، صدر علی ملک اور دیگر ساتھیوں نے الیکشن کو بھرپور محنت لگن اور ہر ہربے سے لڑنے کا عزم کیا اور امیدواران کو یقین دھانی کرائی کہ الیکشن کے دن کا سورج آپکی فتح کے ساتھ طلوع ہوگا اور جیت کے جشن کے ساتھ غروب ہوگا انشاللہ۔

رپورٹ: عمر توحید سلہری (نمائندہ سیالکوٹ نیوز بیورو)

Date: 06-07-2021