سیالکوٹ کھیل

پانچواں ظہیر شاہ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کرکٹ گراؤنڈ بھڑتھ

بھڑتھ کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے فلڈ لائٹ کرٹ ٹورنامنٹ نے شائقین کرکٹ اور علاقے کے نوجوانوں کا مزہ دوبالا کر دیا۔

دوران میچ کرکٹ گراؤنڈ بھڑتھ کے دل کش مناظر

سیالکوٹ (بیورو چیف) بھڑتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والا فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی جناب چوہدری جہانگیر رشید بھٹی (صدر سیالکوٹ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن) ، جناب چوہدری مدثر وڑائچ ایڈووکیٹ، ملک عمر اعوان (سابق ضلع ناظمATI)، جناب چوہدری عمیر امان وڑائچ ایڈووکیٹ، جناب ملک بلال اعوان ایڈووکیٹ، چوہدری حسنات رشید بھٹی صاحب

مہمانان گرامی سٹیج سے میچ کے مناظر دیکھ رہے ہیں

جناب سید ارتضیٰ بخاری (سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی سیالکوٹ) ، چوہدری شیراز سدھو صاحب ، عمر سلہری صاحب، زریاب خان صاحب، علی گجر صاحب کی آمد نے گراؤنڈ میں چار چاند لگا دئیے اور شائقینِ کرکٹ اور کھیلنے والے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی۔



فائنل میچ کی فتح اور ٹرافی ڈوگراں 11 کی ٹیم نے اپنے نام کی۔ فاتح ٹیم کو انعام مہمان خصوصی جناب چوہدری جہانگیر رشید بھٹی (صدر سیالکوٹ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن) نے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے ساتھ پیش کیا اور اس موقع پر کہا کہ ایسی سرگرمیاں علاقے کے نوجوانوں کی صحت اور مستقبل کے لیے بہت مفید ہیں اور ساتھ ہی انتظامیہ کی اس کاوش کو سراہا اور بھڑتھ کی کرکٹ ٹیم اور گروانڈ کی بہتری کے لیے سرکاری و انتظامی و تعمیرات کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا عہد کیا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور اعزازی شیلڈ سے نوازہ۔

چوہدری جہانگیر رشید بھٹی اور ملک بلال اعوان ایڈووکیٹ فاتح ٹیم کو ٹرافی دے رہیں ہیں۔

بعد ازاں جناب سید ارتضیٰ بخاری سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے دوسری ٹیم کو انعام دیے اور کہا کہ کھیل نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھتا اور صحت کو تندرست رکھتا ہے اور انتظامیہ کو ہر مسلے کے حل کی یقین دھانی کرائی ہے۔

سید ارتضیٰ بخاری سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کر رہے ہیں۔

چوہدری مدثر وڑائچ ایڈووکیٹ اور عمیر امان وڑائچ ایڈووکیٹ نے مین آف دی میچ کو انعامات سے نوازا اور دونوں ٹیموں کو مبارکباد پیش کی۔

عمیر امان وڑائچ ایڈووکیٹ انعامات دیتے ہوئے۔

آخر پر انتظامیہ نے مہمانوں اور ٹیموں کا شکریہ ادا کیا اورملک پاکستان کے لیے دعا خیر کے بعد مہمانان گرامی کو الوداع کہا گیا۔

رپورٹ- احتشام حسن باجوہ (بیورو چیف سیالکوٹ روزنامہ ایکسپریس ویوز لاہور)
Date: july 5, 2021